راجاپرویزکی گرفتاری کے حکم نے ملک بھر میں طوفان برپاکردیا

اسلام آبادمیں بے یقینی کی فضا مزیدگہری ہوگئی،ملک میںتبدیلی کی چہ میگوئیاں شروع


INP January 16, 2013
اسلام آبادمیںبے یقینی کی فضا مزیدگہری ہوگئی،ملک میں تبدیلی کی چہ میگوئیاں شروع فوٹو: فائل

سپریم کورٹ کی طرف سے رینٹل پاورکیس میں وزیراعظم راجاپرویزاشرف سمیت 16ملزمان کی گرفتاری کے احکامات نے وفاقی دارالحکومت سمیت پورے ملک میں طوفان برپا کردیا۔

دارالحکومت پرچھائی بے یقینی کی فضامزیدگہری ہوگئی، دارالحکومت سمیت پور ے ملک میں کسی بھی وقت بڑی تبدیلی کی چہ میگوئیاں شروع ہوگئیں۔ اسلام آبادپہلے ہی طاہرالقادری کے پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے دھرنے کی وجہ سے تقریباً مفلوج ہو چکاتھاجونہی ٹی وی چینلزسے یہ بریکنگ نیوز نشر ہوئی تووفاقی وزرا اور اعلیٰ بیورو کریسی نے ایک دوسرے سے رابطے شروع کردیے۔

6

دھرنے کی وجہ سے پاک سیکریٹریٹ میں حاضری تقریباً نہ ہونے کے برابرتھی۔ وزرا اور اعلیٰ بیورو کریسی اپنے گھروں پرہی موجودتھی تاہم شاہراہ دستور پر واقع بڑے سرکاری دفاترمیں موجود اعلیٰ حکام اس فیصلے کے آنے کے بعدہنگامی طور پراپنے دفاترسے گھروں کوچلے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں