برطانیہ نے بھی سی پیک میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کردی

برطانیہ پاکستان اور چین کے ساتھ تجارت بڑھانا چاہتا ہے، برطانوی وزیر


ویب ڈیسک April 06, 2017
برطانیہ پاکستان اور چین کے ساتھ تجارت بڑھانا چاہتا ہے، برطانوی وزیر۔ فوٹو: رائٹرز

برطانیہ نے سی پیک منصوبے میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کردی ہے۔

لندن میں ایک کانفرنس سےخطاب میں برطانوی وزیرمملکت برائےانٹرنیشنل ٹریڈ کریگ ہینڈز نے کہا کہ برطانیہ سی پیک منصوبے کا اہم پارٹنر ثابت ہو سکتا ہے، ہم پاکستان اور چین کے ساتھ تجارت بڑھانا چاہتے ہیں، تینوں ممالک خطے میں پیدا ہونے والے نئے تجارتی مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ایران اور سعودی عرب کے بعد افغانستان بھی سی پیک کا حصہ بننے کا خواہاں

برطانوی وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ سی پیک میں کی جانےوالی سرمایہ کاری سے پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگی جب کہ پاکستان بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی خصوصی توجہ کا مرکز بن جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سی پیک پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنا دے گا

واضح رہے کہ اس سے قبل ایران کے صدر نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات میں پاک چین راہداری منصوبےکا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جب کہ سعودی عرب اور افغانستان بھی اس منصوبے میں شامل ہونے کا خواہاں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں