آئی جی سندھ کو ہٹانے سے متعلق حکم امتناع ختم کرنےکی استدعا مسترد
جب تک کیس کا حتمی فیصلہ نہ ہوجائے اے ڈی خواجہ کام جاری رکھیں، سندھ ہائی کورٹ
GUJRAT:
سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ کو ہٹانے سے متعلق حکم امتناعی ختم کرنےکی استدعا مسترد کرتے ہوئے اللہ ڈنو خواجہ کو مقدمے کے حتمی فیصلے تک کام جاری رکھنے کا حکم دے دیا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ کو ہٹانے کے خلاف درخواست کی سماعت کی، سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت عالیہ کو اللہ ڈنو خواجہ کی بر طرفی سے متعلق صوبائی کابینہ کے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے استدعا کی کہ کیس میں آئی جی سندھ کو ہٹانے پر حکم امتماع ختم کیا جائے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : سندھ کابینہ میں اے ڈی خواجہ کی تبدیلی کی منظوری
سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ کو ہٹانے سے متعلق حکم امتناعی ختم کرنےکی استدعا مسترد کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے کابینہ کمیٹی کے اجلاس کا ایجنڈا اور اس کی تفصیلات طلب کرلیں۔ عدالت نے حکم امتناعی برقرار رکھتے ہوئے حکم دیا کہ کیس کے فیصلے تک اللہ ڈنو خواجہ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں۔ کیس کی مزید سماعت 11 اپریل کو ہوگی۔