ڈی ویلیئرز نے مداحوں سے رابطے کیلیے نئی سمارٹ فون ایپ متعارف کروا دی

نئی ایپ AB 17 میری زندگی کے ہر پہلو کا احاطہ کرے گی، اے بی ڈی ویلیئرز


Sports Desk April 06, 2017
نئی ایپ AB 17 میری زندگی کے ہر پہلو کا احاطہ کرے گی، اے بی ڈی ویلیئرز۔ فوٹو : فائل

جنوبی افریقہ کے اسٹار بیٹسمین اے بی ڈی ویلیئرز نے اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہنے کیلیے نئی سمارٹ فون ایپ متعارف کروا دی۔ AB 17 ایپ کے ذریعے مداح ڈی ویلیئرز کے معمولات کی اپ ڈیٹس کے ساتھ ان سے براہ راست بات بھی کر سکیں گے۔

پروٹیز ون ڈے ٹیم کے کپتان نے کچھ عرصہ قبل اعلان کیا تھا کہ وہ اینڈرائڈ اور ایپل پلیٹ فارم سے نئی ایپلی کیشن لانے کا کا اعلان کیا تھا، اس ایپ کے ذریعے مداح اسٹار بیٹسمین کے بارے میں سب سے پہلے معلومات حاصل کر سکیں گے اور ان کی زندگی کے دیگر معاملات سے بھی آگاہ ہو سکیں گے۔ AB 17 نامی ایپ کے ذریعے مداح ڈی ویلیئرز سے براہ راست بات بھی کر سکیں گے اور کرکٹر میدان سے اندر اور باہر کے اپنے معمولات کی اپ ڈیٹس بھی اس پر فراہم کرتے رہیں گے۔ اس سے مداحوں کو پتہ چلے گا کہ ایک اسٹار کرکٹ پروفیشنل بننے کیلیے کیا کیا جوکھم اٹھانے پڑتے ہیں اور جب کیمرہ سامنے نہیں ہوتا تو اسٹار کرکٹر کیا کرتے ہیں۔ ڈی ویلیئرز نے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی سے اس ایپلی کیشن کیلیے معاہدہ کر لیا ہے اور وہ پہلے جنوبی افریقی کرکٹر ہوں گے جنہوں نے مداحوں کے لیے الگ ایپ متعارف کروائی ہے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں : مصباح الحق کا ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان

ڈی ویلیئرز نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کافی عرصہ سے سوچ رہا تھا کہ اپنے مداحوں سے بہتر انداز میں کس طرح رابطہ ممکن ہے اور میں پریقین ہوں کہ میری نئی ایپ AB 17 اس حوالے سے معاون ثابت ہو گی، یہ ایپ میری زندگی کے ہر پہلو کا احاطہ کرے گی اور میں اس پر وہ باتیں بھی شیئر کر سکوں گا جو کہ روایتی سوشل میڈیا پر نہیں کر سکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |