مصطفیٰ کمال کا عوامی حقوق کیلیے تحریک چلانے کا اعلان
کراچی کے مسائل کے پیچھے متحدہ کی کوتاہیوں کی داستان ہے، چیرمین پاک سرزمین پارٹی
پاک سرزمین پارٹی کے چیرمین مصطفیٰ کمال نے کراچی کے عوام کے حقوق کے لیے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مصطفیٰ کمال نے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی خاطر احتجاج کررہے ہیں، ہماری تحریک کا سلسلہ آخری سانس تک جاری رہے گا، عوام کے حقوق کے لیے آواز اٹھائیں گے اور احتجاجاً کراچی پریس کلب کے باہر دھرنے پر بیٹھیں گے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی کے مسائل کے پیچھے متحدہ کی کوتاہیوں کی داستان ہے، الطاف حسین نے خود کو بچانے کے لیے مینڈیٹ پیپلزپارٹی کو بیچ دیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے تمام اداروں کا کنٹرول اپنے پاس رکھا ہوا ہے، 2008 سے اداروں کوتباہ کیا جارہا ہے، پیپلزپارٹی کی کابینہ میں شامل وزرا کو کہتا ہوں کہ لوگوں کو حقوق دو، اگر عوام کو ان کے حقوق نہیں دیئے تو ہم آپ اور آپ کی حکومت کو نہیں چلنے دیں گے۔