بیکری ملازم تشدد کیس وزیراعلی پنجاب کے داماد علی عمران بری

پولیس رپورٹ کے مطابق بیکری ملازم نے علی عمران کے حق میں بیان دیا.

پولیس رپورٹ کے مطابق بیکری ملازم نے علی عمران کے حق میں بیان دیا. فوٹو آئی این پی

لاہور:
مقامی عدالت نے بیکری ملازم تشدد کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے داماد علی عمران کو بری کردیا۔

کیس کی سماعت کے دوران علی عمران کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کا موکل بےگناہ ہے، تشدد کے وقت علی عمران موقع پر موجود نہیں تھے۔


اس موقع پر پولیس نے اپنی رپورٹ جمع کرا دی جس میں کہا گیا تھا کہ بیکری ملازم نےعلی عمران کےحق میں بیان دیا جبکہ پولیس نے وزیراعلیٰ پنجاب کے داماد کو ملازم پر تشدد کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

ملزم علی عمران نے کہا کہ وہ بیکری ملازم پر تشدد میں ملوث نہیں، وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے علی عمران کوباعزت طور پر بری کردیا۔

Recommended Stories

Load Next Story