شاہ زیب قتل کیس آئی جی سندھ فیاض لغاری نے رپورٹ پیش کر دی

پولیس رپورٹ کے مطابق کیس میں ملوث متعلقہ ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق کیس میں ملوث متعلقہ ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ میں شاہ زیب قتل کیس کی سماعت کے دوران آئی جی سندھ فیاض لغاری نے رپورٹ پیش کر دی۔


چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ شاہ زیب قتل کیس کی سماعت کررہا ہے، دوران سماعت آئی جی سندھ نے کیس پر پیشرفت کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شاہ زیب کے قتل میں ملوث مفرور ملزم شاہ رخ جتوئی نے دبئی میں گرفتاری دے دی ہے اور اس کے والد سکندر جتوئی پہلے سے گرفتار ہیں۔

پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کیس میں ملوث متعلقہ ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کو بھی ہٹا دیا گیا ہے اس موقع پر جسٹس گلزار احمد نے پولیس کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کراچی کے درخشاں تھانے کو بدنام ترین تھانہ قرار دیا۔

Recommended Stories

Load Next Story