نور کے ساتھ رہنا چاہتا ہوں شوہر ولی حامد

علیحدگی کا سوچ بھی نہیں سکتا،عدالتی فیصلے کوکالعدم کیا جائے،ولی حامد کی درخواست


Online/Showbiz Reporter April 07, 2017
علیحدگی کا سوچ بھی نہیں سکتا،عدالتی فیصلے کوکالعدم کیا جائے،ولی حامد کی درخواست۔ فوٹو : فائل

KARACHI: اداکارہ نور بخاری کے شوہر ولی حامد نے عدالت کے یکطرفہ کارروائی کے فیصلہ کو چیلنج کردیا ہے۔

اداکارہ نور کے خلع لینے کے معاملے پر شوہر ولی حامد نے سول عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ نور سے علیحدگی کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ نور کے شوہر نے درخواست دی کہ عدالت کی طرف سے کارروائی یکطرفہ طور پر کی گئی اس لیے فیصلے کو کالعدم قراردیا جائے۔

یاد رہے کہ اداکارہ نور بخاری نے اپنے چوتھے شوہر ولی حامد سے خلع لینے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا اور عدالت نے نور کی درخواست پر یکطرفہ کارروائی کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں