کراچی میں آدھے گھنٹے کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات 3 افراد زخمی

فائرنگ کے واقعات گلزار ہجری اور گلشن اقبال میں پیش آئے


ویب ڈیسک April 07, 2017
فائرنگ کے واقعات گلزار ہجری اور گلشن اقبال میں پیش آئے، فوٹو؛ فائل

شہر قائد میں آدھے گھنٹے کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کےعلاقے گلزار ہجری میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے، فائرنگ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

دوسری جانب گلشن اقبال میں واقع پارک میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کےمطابق فائرنگ کے واقعات کا جائزہ لیا جارہا ہے اور مذکورہ علاقوں میں ملزمان کی تلاش کے لیے سخت ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں