صبا قمر اچھی اداکارہ اور عمدہ انسان ہیں عرفان خان

عرفان خان کی فلم ’’ہندی میڈیم‘‘کے ٹریلر کی ریلیز کے موقع پر ویب کانفرنس

فلم 12 مئی کو ریلیز کی جائیگی۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
عالمی شہرت یافتہ بالی ووڈ اداکار عرفان خان نے کہا کہ صبا قمر کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت خوبصورت رہا، وہ کمال کی اداکارہ اور عمدہ انسان ہیں۔

گذشتہ روز سوشل میڈیا ٹوئٹر پر اپنی فلم''ہندی میڈیم'' کے ٹریلر ریلیز کے موقع ویب کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صبا قمر بہت متحرک اور خوش مزاج شخصیت کی مالک ہیں ان کے ساتھ کام کرنے میں بہت مزا آیا۔ فلم میں عرفان خان اور صبا قمر میاں بیوی کے کردار میں نظر آئیں گے۔


عرفان خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی گلوکار کی آواز میں گایا ہوا گیت''حور'' فلم میں میرا پسندیدہ گیت ہے، جو کہ چند دنوں میں ریلیز کیا جائیگا ۔فلم سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ یہ فلم مکمل انٹرٹینمنٹ ہے۔ اگر انگریزی پر ہاتھ تنگ ہو تو معاشرے میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ ہمارا عمومی تاثر یہ ہے کہ جس کو انگریزی آتی ہے وہ بہتر انسان ہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ فلم کے تمام مکالمہ ہی میرے پسندیدہ ہیں لیکن سب سے اہم مکالمہ جس پر میں روشنی ڈالوں گا وہ یہ ہے کہ ''بھئی فرانسیسی بندہ، جرمن بندہ سے رونگ انگلش وی ہیو نو پرابلم، بٹ انڈین بندہ سے رونگ انگلش، بندہ ہی بیکار ہوجاتا ہے''، میرے لیے پوری فلم ہی دل کے قریب ہے۔ فلم 12 مئی کو ریلیز کی جائیگی۔
Load Next Story