وزیر اعظم کی گرفتاری کے حکم کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں دوسرے دن بھی احتجاج

سڑکوں سے ٹریفک غائب ہے جب کہ سڑکوں پر ٹائر نذر آتش کر کے ٹریفک معطل کردی گئی۔


ویب ڈیسک January 16, 2013
سڑکوں سے ٹریفک غائب ہے جب کہ سڑکوں پر ٹائر نذر آتش کر کے ٹریفک معطل کردی گئی۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ کی جانب سے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی گرفتاری کے حکم کے خلاف زیریں سندھ کے مختلف شہروں میں ہڑتال کی گئی ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حیدر آباد کے مختلف علاقوں کے علاوہ بدین، نوکوٹ، میرپور بٹھورو، ٹھٹہ، سجاول، جاتی، شہداد پور، سنجھورو، شاہ پور چاکر، احمد آباداورکھپرو سمیت کئی شہروں میں دوسرے روز بھی کاروباری مراکز ، بازار اورپٹرول پمپس بند رہے، مشتعل افراد کی جانب سےاحتجاج کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کی روانی میں متاثر ہوئی جبکہ تعلیمی اداروں میں بھی حاضری نہ ہونے کے برابر رہی۔

واضح رہے کہ منگل کے روز سپریم کورٹ نے رینٹل پاور کیس میں وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے تھے کہ اگر کیس میں ملزم قرار دیا جانے والا کوئی بھی شخص بیرون ملک فرار ہوا تو اس کے ذمہ دار چیئرمین نیب ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |