جاپانی کمپنیوں نے کاریں 25 ہزار تا 16 لاکھ روپے مہنگی کر دیں

لاگت اورین کی قدرکم ہونے کے باوجوداضافہ اجارہ داری کوواضح کرتاہے،موٹرڈیلرز


Business Reporter April 07, 2017
سال 2017 کا پہلا اضافہ سوزوکی ویگنور، سوزوکی CIAZ اور ٹویوٹا Revo کی قیمتوں میں کیا گیا ہے۔ فوٹو : فائل

گاڑیاں بنانے والی جاپانی کمپنیوں نے تین مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 25ہزار سے 1 لاکھ 60ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا ہے۔

آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایچ ایم شہزاد کے مطابق فنانشل کاسٹ میں کمی اور ین کی قدر کم ہونے کے باوجود گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ پاکستانی انڈسٹری پر اجارہ داری کی صورتحال کو واضح کرتی ہے۔ قیمتوں میں بلاجواز اضافہ قومی آٹو پالیسی کے منافی ہے جس کا مقصد صارفین کو مناسب قیمت پر اعلیٰ معیار کی گاڑی فراہم کرنا ہے، سال 2017 کا پہلا اضافہ سوزوکی ویگنور، سوزوکی CIAZ اور ٹویوٹا Revo کی قیمتوں میں کیا گیا ہے۔

سوزکی کمپنی نے ویگنور VXRE2کی قیمت 25ہزار روپے اضافے کے بعد 10لاکھ 54ہزار روپے مقرر کردی ہے، اسی طرح ویگنور VXLE2کی قیمت بھی 25ہزار روپے بڑھا کر 10لاکھ 94ہزار روپے مقرر کردی گئی ہے، سوزوکی کمپنی نے حال ہی میں متعارف کرائی جانے والی سوزوکی CIAZکاروں کی قیمت میں بھی 1لاکھ 60ہزار روپے کا اضافہ کردیا ہے۔

ایچ ایم شہزاد کے مطابق سوزوکی CIAZ پاکستان میں پہلی مرتبہ متعارف کرائی گئی ہے اور ابھی تک اس کار کی صارفین کو ڈیلیوری بھی شروع نہیں ہوئی تھی کہ کمپنی نے کار کی قیمت میں یکدم 1 لاکھ 60 ہزار روپے کا اضافہ کردیا ہے۔ ٹویوٹا نے اپنی Revoگاڑیوں کی قیمت 1 لاکھ روپے بڑھا کر 43لاکھ50ہزار روپے مقرر کردی ہے، اس گاڑی پر بلیک مارکیٹ میں 5لاکھ روپے کا اوون بھی چل رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں