آئندہ چند دنوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اور بھارت سے رابطہ کریں گے
امریکی انتظامیہ کے اہم ارکان مذاکرات کی بحالی کیلیے پہلے ہی دونوں ممالک سے رابطے میں ہیں
پاک بھارت مذاکرات کی بحالی میں آئندہ ہفتوں میں امریکاکا کردار انتہائی اہمیت کا حامل کا ہوگا تاہم اس حوالے سے آئندہ چند دن کے دوران پہلے مرحلے میں امریکی حکومت کے اہم سفارتی حکام اور اگلے مرحلے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اور بھارت کی حکومتوں سے سفارتی رابطے کریں گے۔
اہم سفارتی ذرائع سے معلوم ہواہے کہ امریکی حکام پس پردہ سفارتی حکمت عملی کے تحت پاک بھارت مذاکرات کی بحالی کیلیے سرگرم ہیں اور اقوام متحدہ بھی اس معاملے میں اپنا کردار ادا کررہی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے اہم حکام دونوں ممالک کی حکومتوں سے پاک بھارت کیشدگی کے خاتمے اور مذاکرات کی بحالی کیلیے پہلے ہی پس پردہ رابطے میں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی حکام سازگار ماحول کے بعد پاک بھارت مذاکرات کی بحالی کیلیے براہ راست اپنی سفارتی حکمت عملی اختیار کریں گے اور مذاکرات کی کامیابی میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کریں گے۔ اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جلد پاکستانی اور بھارتی وزراء اعظم سے مذاکرات کی بحالی کیلیے براہ راست رابطے کریں گے۔
ادھر اس بات کا امکان ظاہر کیا جارہاہے کہ امریکی حکام کی موجودگی میں پاک بھارت اعلیٰ حکام مذاکرات کی بحالی کے حوالے سے اہم ملاقات جلد ہو سکتی ہے اور اس معاملے کے حل کیلیے امریکہ میں اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی حکام کے رابطوں کے سبب پاک بھارت مذاکرات بحال ہونے کی صورت میں پہلے مرحلے میں دونوں ممالک کے سیکریٹریز خارجہ کی سطح پر بات چیت ہوگی۔ اگر مذاکرات آگے بڑھتے ہیں تواگلے مرحلے میں دونوں ممالک کے وزراء خارجہ اور وزراء اعظم کی سطح پر بات چیت ہوگی تاہم وفاقی حکومت کے اہم حکام نے نئی امریکی حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ پاکستان بھارت سے مذاکرات کیلیے تیار ہے۔ دوسری جانب بھارت فی الحال امریکی حکومت کی پیشکش سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کررہاہے۔