شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کے سالانہ امتحانات ملتوی

وزیراعظم کے خلاف فیصلے کے بعد امن وامان کی صورتحال بگڑنے کا خدشہ ہے، کنٹرولر امتحانات


ویب ڈیسک January 16, 2013
ملتوی ہونے والے پرچے اب 28 جنوری کو لئے جائیں گے، کنٹرولر امتحانات ، فوٹو : فائل

شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کے زیراہتمام آج ہونے والے بی ایس سی، بی کام اور ایم اے کےسالانہ امتحانات ملتوی کردیئے گئے، مراکز پہنچنے والے ہزاروں طلبہ واپس لوٹ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سکھر، خیرپور، شکارپور، لاڑکانہ، گھوٹکی، جیکب آباد اور کشمور ميں بی ایس سی، بی اے، بی کام اور ایم اے کےسالانہ امتحانات جاری ہیں ، تاہم یونیورسٹی انتظامیہ نے آج ہونے والے بی ایس سی اور بی اے کا مطالعہ پاکستان کا پرچہ ملتوی کردیا ہے جبکہ ایم اے کے مختلف مضمونوں کے پرچے بھی موخر کردیئے گئے ہیں۔

کنٹرولر امتحانات کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف فیصلے کے بعد امن وامان کی صورتحال بگڑنے کا خدشہ ہے، جس کے پیش نظرپرچے ملتوی کئے گئے ہیں جبکہ ملتوی ہونے والے پرچے اب 28 جنوری کو لئے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں