وفاقی حکومت نے مزاروں کی آمدن سیکیورٹی پر خرچ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے
وفاق کی جانب سے تمام صوبوں سمیت گلگت بلتستان کے چیف سیکریٹریوں کو مراسلہ ارسال کردیا گیا، عملدرآمد شروع
SAN FRANCISCO/BEIJING:
وفاقی حکومت نے ملک بھر میں مزاروں اور درگاہوں سمیت مذہبی مقامات سے حاصل ہونیوالی آمدن کو ان کی سیکیورٹی پرصرف کرنے کے احکام جاری کیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے چاروں صوبوں پنجاب ، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سمیت گلگت بلتستان کے چیف سیکریٹریزکو مراسلہ ارسال کیا گیا جس میں مزاروں اور درگاہوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلیے اقدامات کا کہا گیا۔
مراسلے میں کہا گیا کہ ایسے تمام مقامات کے اردگرد حفاظتی دیواریں اور باڑ تعمیرکرکے وہاں داخلے کے راستوں کوکنٹرول کیا جائے۔ سپروائزری آفیسرکو پابند کیا جائے کہ وہ ایسے مقامات کا وزٹ یقینی بنائیں اور سیکیورٹی کیلیے تعینات عملے کو باقاعد گی سے چیک کیا جائے۔ یہ بھی کہا گیا کہ مزاروں سے حاصل ہونے والی آمدن کو ان مزاروں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلیے صرف کیا جائے اور اس سلسلے میں کمیونٹی کو ساتھ رکھ کران کا اعتماد بحال کرکے مددلی جائے۔
علاوہ ازیں معلوم ہوا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں ہدایات پرعملدرآمد شروع کردیا گیا جبکہ ایکسپریس کو راولپنڈی پولیس کے سینئر آفیسرنے بتایاکہ وفاقی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں مزارات اور درگاہوں کی سیکیورٹی کی یقینی بنانے کیلیے انتظامیہ کوہدایات جاری کردی گئیں کہ وہ چار دیواری تعمیر کرکے اس پرخاردار تاریں نصب کریں، واک تھرو گیٹ نصب کیے جائیں اور وہاں آنے والوں کی چیکنگ کیلیے میٹل ڈیٹیکٹر بھی موجود ہوں۔