نواز حکومت کی کارکردگی سابقہ حکومتوں سے بہتر ہے لمز سروے
بجلی اور مہنگائی کا مسئلہ حل کر لے تو 2018 میں مسلم لیگ ن کامیاب ہو سکتی ہے
BERLIN:
پاکستان کی معروف لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز 'لمز' نے وزیراعظم نواز شریف کی کار کردگی کو بہتر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ توانائی اور مہنگائی کا مسئلہ 2018 تک تقریبا حل ہو جائے گا کیونکہ نواز شریف کی حکومت گزشتہ حکومتوں کی نسبت کافی بہتر کار کردگی دکھا رہی ہے۔
پاکستان کی معروف یونیورسٹی لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز ( لمز) کی آئیڈیاز ٹیم نے 2018 کے عام انتخابات اور موجودہ مسائل کے حوالے سے ایک سروے رپورٹ جاری کی ہے یہ سروے لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ 121,122اور 124 میں کیا گیا ہے جس میں سب سے پہلے عوام سے ان کی ترجیحات کے بارے میں پوچھا گیا ہے جس میں لوگوں نے بتایاہے کہ ہماری سب سے بڑی ترجیحات روزگار، بجلی، کرپشن کا خاتمہ ،مہنگائی اور معاشی استحکام ہے۔ نواز شریف او شہباز شریف کی کارکردگی کے حوالے سے بتایا گیا کہ وہ پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کیلیے ٹھیک ہیں اور عمران خان کو ناہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا موقف بدلتے رہتے ہیں۔
اس سروے رپورٹ میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس میں لوگوں کے گھروں پر جا کر انٹرویو کیے گے ہیں جس کا رسپونس ریٹ 71% ہے او تینوں حلقوں کی عوام کی خواہش ہے کہ پہلے بھی مسلم لیگ ن جیتی ہے اور اب بھی وہ ہی جیتے۔ سروے رپورٹ کے مطابق اگر حکومت بجلی، کرپشن اور مہنگائی پر کا قابو پا لے تو آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کے امکانات زیادہ ہیں۔