کوئٹہ سابق صوبائی وزیرکےگھرچھاپہ7افراد گرفتاراسلحہ برآمد

گورنر راج کے نفاذ کے بعد شہر میں غیر قانونی اسلحہ اورگاڑیاں رکھنے والوں کیخلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے


ویب ڈیسک January 16, 2013
گورنر راج کے نفاذ کے بعد شہر میں غیر قانونی اسلحہ اورگاڑیاں رکھنے والوں کیخلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے فوٹو : اے ایف پی

بلوچستان میں گورنر راج نافذ ہونے کے بعد پولیس نےسابق صوبائی وزیرکےگھرچھاپہ مارکر 7 افراد کوغیرقانونی اسلحےسمیت گرفتارکرلیا۔

گورنر راج کے نفاذ کے بعد شہر میں غیر قانونی اسلحہ اورگاڑیاں رکھنے والوں کیخلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے ، سی سی پی او کوئٹہ میر زبیر محمود کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 57 افراد کو گرفتار کرلیاگیا جبکہ ان سے غیر قانونی اسلحہ اور نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد کی گئیں، شہر میں چیکنگ کا نظام سخت کرکے سکیورٹی پلان دوبارہ ترتیب دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں