لوڈشیڈنگ کیس نرگس سیٹھی بجلی کی پیداوار اور سپلائی کے ریکارڈ سمیت طلب

بجلی اورٹیکس چوری سے ملکی خزانے کونقصان پہنچ رہا ہے, چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

بجلی اورٹیکس چوری سے ملکی خزانے کونقصان پہنچ رہا ہے, چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

ہائیکورٹ نے لوڈشیڈنگ کیس کی سماعت کے موقع پر وزارت پانی وبجلی کی سیکریٹری نرگس سیٹھی کوبجلی کی پیداوار اور سپلائی کے مکمل ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔


لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت کیس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عمر عطا بندیال نے اپنےریمارکس میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں جاری دھرنے میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جن کو گیس، پانی اور بجلی نہیں مل رہی اگر عوام کو یہ سب چیزیں مل رہی ہوتیں تو لوگ دھرنے میں نہ بیٹھتے۔

اس موقع پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ بجلی اورٹیکس چوری سے ملکی خزانے کونقصان پہنچ رہا ہے، کیس کی سماعت 7 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

Recommended Stories

Load Next Story