بلوچستان کے علاقے مستونگ میں مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق

مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث لک پاس کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی


ویب ڈیسک April 07, 2017
حادثے میں 16 افراد زخمی بھی ہوئے جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں. فوٹو:ایکسپریس نیوز

CHINA: مستونگ کے قریب مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے کم از کم 8 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی کے لئے جا رہی تھی کہ مستونگ کے قریب لک پاس کے پہاڑی علاقے میں گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق مسافر کوچ کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: بلوچستان کے علاقے بیلا میں مسافر کوچ اور کار میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

ایدھی ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین، مرد اور بچے شامل ہیں اور تمام زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں