کابلافغان انٹیلی جنس کے دفترمیں خود کش دھماکا 10افراد ہلاک

حملہ ایسے وقت کیا گیا جب افغان صدر حامد کرزئی امریکا میں صدر براک اوباما سے ملاقات کے بعد وطن واپس پہنچے


ویب ڈیسک January 16, 2013
افغان انٹیلی جنس دفتر کی عمات کے ساتھ وزارت داخلہ اور دوسرے اہم سرکاری دفاتر بھی واقع ہیں، فوٹو: رائٹرز/فائل

افغان انٹیلی جنس کےدفتر میں خود کش حملے کے نتیجے میں10افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔


افغان حکام کے مطابق نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی کے دفتر پر خودکش حملہ کیا گیا جس کے باعث 10 افراد مارے گئے،حملے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہرکیا جارہا ہے، حکام کے مطابق خود کش حملے کے بعدعلاقے میں شدید فائرنگ بھی کی گئی ،افغان انٹیلی جنس دفتر کی عمات کے ساتھ وزارت داخلہ اور دوسرے اہم سرکاری دفاتر بھی واقع ہیں۔


واضح رہے کہ حملہ ایسے وقت کیا گیا جب افغان صدر حامد کرزئی امریکا میں صدر براک اوباما سے ملاقات کے بعد وطن واپس پہنچنے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں