مری میں 35 سال بعد اپریل میں برفباری

مالم جبہ اور کلام میں 3 انچ اور مہوڈن اور دیگر بالائی علاقوں میں 6 انچ برف پڑ چکی ہے


ویب ڈیسک April 07, 2017
مالم جبہ اور کلام میں 3 انچ اور مہوڈن اور دیگر بالائی علاقوں میں 6 انچ برف پڑ چکی ہے۔ فوٹو : فائل

سوات،اسکردو اوربلتستان میں سردی ایک بار پھر لوٹ آئی ہے جب کہ مری میں 35 سال بعد اپریل کے مہینےمیں برفباری ہورہی ہے۔

ملک کے بالائی علاقوں میں غیر معمولی بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے جب کہ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں خشک گرمی برقرار ہے۔

سوات کے شہری علاقوں میں بارش جب کہ مالم جبہ اور کلام میں 3 انچ، مہوڈن اور دیگر بالائی علاقوں میں 6 انچ برف پڑ چکی ہے، اسکردو میں دسمبر جیسی ٹھنڈ کا احساس ہونےلگا ہے،3 دن سے بارش کےساتھ شدید برف باری بھی ہورہی ہے جب کہ میدانی علاقوں میں 8 انچ اور بالائی علاقوں اور پہاڑوں پر 2 سے 5 فٹ تک برف پڑچکی ہے۔ برف باری سے95 فیصد بالائی علاقوں کا اسکردو سے زمینی رابطہ کٹ گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ملک بھر میں بارش اور برف باری، لوگوں کی مشکلات میں اضافہ

لینڈ سلائیڈنگ سے گلگت اسکردو شاہراہ پانچ مقامات پر بند ہے اور خوبانی کی پیداوار متاثر ہونے کاخدشہ ہے۔ دوسری جانب مری میں اپریل کے مہینے میں 35سال بعد برفباری نے سردی میں اضافہ کردیا جب کہ مری آئے سیاح اپریل میں ہونے والی برفباری سے خوب لطف اندوزہورہے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور پہاڑوں پر ریکارڈ برف باری

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں اکثرعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ کشمیر، گلگت بلتستان، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور بالائی فاٹا اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں