پشاورباڑہ میں19 افراد کاقتللواحقین کا لاشیں رکھ کر گورنر ہاؤس کے باہراحتجاج

باڑہ میں فوجی آپریشن بند کیا جائے اور بے گناہ افراد کی ہلاکتوں کی تحقیقات کر کے ملوث عناصر کو سزا دی جائے،مظاہرین


ویب ڈیسک January 16, 2013
باڑہ میں فوجی آپریشن بند کیا جائے اور بے گناہ افراد کی ہلاکتوں کی تحقیقات کر کے ملوث عناصر کو سزا دی جائے،مظاہرین ، فوٹو : محمد اقبال

خیبر ایجنسی کے علاقے باڑہ میں قتل کئے جانے والے 19 افراد کے لواحقین کا گورنرہاؤس کے باہرلاشیں رکھ کراحتجاج۔

باڑہ کے علاقے عالم گودر میں 19 افراد کی لاشیں سڑک کے کنارے سے ملی تھیں،مقتولین کےلواحقین قتل کئے جانے والے افراد کی لاشوں کے ہمرا جب گورنرہاؤس کے لئے روانہ ہوئے تو انہیں سربند کے مقام پر روک دیا گیا جبکہ میڈیا کی ٹیموں کو بھی پشتہ خرہ چوک میں کوریج سے روک دیا گیا تاہم مظاہرین پولیس کے حصار توڑتے ہوئے پشاور پریس کلب پہنچے، جہاں پولیس نے خاردار تاریں بچھا کر سڑک کو دونوں اطراف سے ٹریفک کے لئے بند کر رکھا تھا اور بھاری نفری تعینات تھی ۔

مظاہرین رکاوٹیں عبور کر کے گورنر ہاؤس کے سامنے پہنچ گئے، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ باڑہ میں فوجی آپریشن بند کیا جائے اور بے گناہ لوگوں کی ہلاکتوں کی تحقیقات کر کے ملوث عناصر کو سزا دی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں