فیصل آباد میں داماد کی فائرنگ سے سسر اور سالی جاں بحق

مکوآنہ میں گھریلو جھگڑے پر داماد نے فائرنگ کر کے سسر اور سالی کو قتل کردیا

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ فوٹو: فائل

مکوآنہ کے علاقے میں داماد نے فائرنگ کر کے سسر اور سالی کو قتل کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد کے علاقے مکوآنہ میں گھریلو جھگڑے پر داماد نے فائرنگ کر کے سسر اور سالی کو قتل کردیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 50 سالہ بشیر اور 18 سالہ کرن ہیں جب کہ ملزم فائرنگ کے واقعہ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم گھر داماد تھا اور رات کسی بات پر اس کا اپنے سسرالیوں سے جھگڑا ہوا تھا، واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: فیصل آباد میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق

 
Load Next Story