لندنریلوے اسٹیشن کے قریب ہیلی کاپٹر گر تباہ 2 افراد ہلاک

ہیلی کاپٹرتباہ ہونے کے واقعے میں دہشت گردی کا کسی بھی قسم کا کوئی عنصرموجود نہیں یہ صرف ایک حادثہ تھا،برطانوی پولیس


ویب ڈیسک January 16, 2013
برطانوی میڈیا پر حادثے کے چند لمحے بعد ہیلی کاپٹر کریش ہونے کے واقعے کو دہشت گردی سے منسوب کیا جارہا تھا،فوٹو: رائٹرز

سینٹرل لندن میں دریائے ٹیمز کے کنارے ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے باعث 2 افراد ہلاک اور 2 گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں


لندن کے ویکس ہال کے علاقے میں صبح زوردار دھماکے کی آواز نے علاقے کے رہاشیوں کو خوف میں مبتلا کر دیا جس کے باعث لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے، عینی شاہدین کے مطابق وینڈز ورتھ روڈ پر ایک تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کے ملبے میں شدید آگ بھڑک رہی تھی، چند ہی لمحوں میں پولیس اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔


برطانوی میڈیا پر حادثے کے چند لمحے بعد ہیلی کاپٹر کریش ہونے کے واقعے کو دہشت گردی سے منسوب کیا جارہا تھا تاہم برطانوی پولیس نے اس قسم کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ محض ایک حادثہ تھا اورواقعے کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |