بھارت میں پاکستانی کھلاڑیوں کے بعد فنکاروں کو بھی پرفارم کرنے سے روک دیا گیا

علی ظفر کو بھارتی شہرپونے میں میوزک فیسٹیول میں پرفارم کرنا تھا لیکن شیوسینا کی دھمکیوں کے بعد پروگرام منسوخ کردیا گیا


ویب ڈیسک January 16, 2013
علی ظفر کو بھارتی شہرپونے میں میوزک فیسٹیول میں پرفارم کرنا تھا لیکن شیوسینا کی دھمکیوں کے بعد پروگرام منسوخ کردیا گیا۔ فوٹو:فائل

لائن آف کنٹرول پرکشیدہ صورتحال کے بعد بھارتیوں نے پاکستان کے خلاف روایتی دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں کے بعد فنکاروں کو بھی پرفارم کرنے سے روک دیا ہے۔

لائن آف کنٹرول پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے لیکن بھارت میں ان واقعات کے خلاف الٹاواویلا مچایا جارہا ہے جس کے بعد عادت سے مجبوربھارتیوں نے اپنی روایتی دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف احتجاج شروع کردیا ہے۔

لائن آف کنٹرول پرکشیدہ حالات کے بعد ایک طرف تو کھیل کے میدان میں پاکستانی کھلاڑیوں کو ہندوانتہاپسندوں کی جانب سے دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے تو دوسری جانب فنکاروں کو بھی پرفارمنسز سے روکا جا رہا ہے بھارتی شہر پونے میں پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر کو ہفتے کے روز منعقد ہونے والے ایک میوزک فیسٹیول میں پرفارم کرنا تھا لیکن شیوسینا کی دھمکیوں کے بعد پروگرام منسوخ کردیا گیا، کلاسیکل گلوکارجاوید بشیرکے نئی دہلی میں دو مختلف پروگرام سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بناکر منسوخ کردیئے گئے ہیں۔

واضح رہے گزشتہ روز انڈین ہاکی لیگ میں شامل پاکستانی ہاکی کھلاڑیوں کو بھی کھیلنے سے روک دیا گیا تھاجس کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن نے انہیں واپس وطن بلالیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |