نشے میں بے قابو اسٹیو اوکیف کو لگام دے دی گئی

آسٹریلوی کرکٹ میں کسی بھی کھلاڑی کا ناشائستہ رویہ قابل قبول نہیں ہے،کرکٹ آسٹریلیا


Sports Desk April 07, 2017
آسٹریلوی کرکٹ میں کسی بھی کھلاڑی کا ناشائستہ رویہ قابل قبول نہیں ہے،کرکٹ آسٹریلیا۔ فوٹو : فائل

کرکٹ آسٹریلیا نے اسٹیو اوکیف پر تقریب میں نامناسب رویہ اپنانے پر 20 ہزار ڈالر جرمانہ اور ڈومیسٹک کرکٹ میں ایک سالہ معطلی کی سزا عائد کردی ہے۔

شراب نوشی کے بعد غیرمہذب گفتگو کرنے والے آسٹریلوی سپنر اسٹیو اوکیف ایک بار پھر گرفت میں آ گئے ہیں۔ ساﺅتھ ویلز کرکٹ نے ایک تقریب میں نامناسب رویہ اپنانے پر 20 ہزار امریکی ڈالر جرمانہ اور ڈومیسٹک کرکٹ پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی ہے جبکہ ان کو رویے کی اصلاح کیلیے ماہرین کی خدمات بھی لینی ہوں گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : مصباح الحق کا ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان

گزشتہ ہفتے اوکیف کو ساﺅتھ ویلز کرکٹ کی ایک تقریب میں مدعو کیا گیا تھا جہاں وہ شراب نوشی کے بعد آپے سے باہر ہو گئے اور نامناسب گفتگو کی جس پر کرکٹ آسٹریلیا نے ایکشن لیتے ہوئے انہیں 20 ہزار ڈالر کا بھاری جرمانہ عائد کیا جب کہ ساﺅتھ ویلز کرکٹ نے ان پر اگلے سال ڈومیسٹک ون ڈے ٹورنامنٹ سے معطل کر دیا ہے جبکہ انہیں اپنے رویے میں بہتری کے لیے ماہرین کی خدمات لینے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے ہیڈ آف ٹیم پرفارمنس پیٹ ہاورڈ نے کہا کہ آسٹریلوی کرکٹ میں کسی بھی کھلاڑی کا ناشائستہ رویہ قابل قبول نہیں ہے، یہ کافی مایوس کن ہے اور اس سے اوکیف کی دورہ بھارت کے دوران کارکردگی بھی دھندلا گئی ہے۔ اسٹیو اوکیف نے غیرمہذب گفتگو اور نامناسب رویہ پر عائد سزا کو قبول کرتے ہوئے بورڈ اور اپنے مداحوں سے غیرمشروط معافی مانگی ہے اور رویے میں بہتری کیلیے ماہرین سے اصلاح پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے۔اوکیف نے 8 ٹیسٹ میچز میں 33 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں جبکہ بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں انہوں نے 4میچز میں 23.26 کی اوسط سے 19 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بطور چیئرمین انتخاب، نجم سیٹھی کا ہوم ورک مکمل

واضح رہے کہ سپنر کو شراب نوشی کرکے غل غپاڑہ کرنے پر 9 ماہ میں دوسری مرتبہ سزا ہو رہی ہے، اس سے قبل انہیں 10 ہزار ڈالر جرمانہ اور پولیس کی جانب سے وارننگ دی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |