دین میں فرقہ واریت پیدا کرنے والے کبھی فلاح نہیں پائیں گے امام کعبہ

مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ فروعی اختلافات میں نہ پڑیں، امام کعبہ شیخ صالح بن ابراہیم


ویب ڈیسک April 07, 2017
مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ فروعی اختلافات میں نہ پڑیں، امام کعبہ۔ فوٹو : فائل

امام کعبہ شیخ صالح بن ابراہیم کا کہنا ہے کہ امت میں کبھی انتشار نہیں پیدا کرنا چاہیے جب کہ دین میں فرقہ واریت پیدا کرنے والے کبھی فلاح نہیں پائیں گے۔

نوشہرہ میں جے یو آئی کے صد سالہ اجتماع کے دوران امام کعبہ شیخ صالح بن ابراہیم نے نماز جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے فرمایا کہ امت میں کبھی انتشار نہیں پیداکرناچاہیے، قرآن کہتاہے کبھی فرقہ واریت میں نہ پڑو، دین میں فرقہ واریت پیدا کرنے والے کبھی فلاح نہیں پائیں گے جب کہ اسلام امن و محبت کا دین ہے، قرآنی تعلیمات اور رسول اللہﷺکی اسوہ حسنہ میں ہی فلاح ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : جو دشمن سامنے آئے گا سعودی اتحاد اس کا مقابلہ کرے گا

امام کعبہ شیخ صالح بن ابراہیم نے کہا کہ قرآنی تعلیم ہے اللہ کی رسی کومضبوطی سے پکڑو اور تفرقے میں نہ پڑو، تمام مسلمان فرد واحد ہیں، اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو بہترین قوم بنایا، مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ فروعی اختلافات میں نہ پڑیں۔ انہوں نے فرمایا کہ اسلام امن و محبت کا دین ہے، قرآنی تعلیمات اور رسول اللہﷺکی اسوہ حسنہ میں ہی فلاح ہے، قرآنی تعلیم ہے اللہ کی رسی کومضبوطی سے پکڑواور تفرقے میں نہ پڑو،تمام مسلمان فرد واحد ہیں، اللہ تعالی ٰ نے مسلمانوں کو بہترین قوم بنایا، مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ فروعی اختلافات میں نہ پڑیں۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر مذہبی امور شیخ صالح بن عبدالعزیز نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب بھائیوں کی طرح ہیں، پاکستانی قوم ایمان کے اعلیٰ درجے پر فائز اور اس کی ارض حرمین الشریفین سے محبت لازوال ہے، پاکستانی اور سعودی قوم اسلام اور حرمین کی حفاظت کرنے کے لیے ایک ہیں۔

سعودی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ سعودی عوام پاکستان سے محبت کرتے ہیں، کسی مرحلے پر پاکستان کو تنہا چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کیاجاسکتا۔ کوئی بھی قوم تشدد اوردہشت گردی برداشت نہیں کرسکتی، پاک سعودی اتحاد دشمنوں کے خاتمے، اسلام کی فتح اور فکراسلام ہے،جو دشمن سامنے آئے گا سعودی اتحاد اس کا مقابلہ کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |