الطاف حسین کا اسلام آباد میں جاری دھرنے کے شرکا کو خراج تحسین

دھرنے کے شرکا کی بے مثال ثابت قدمی پر دل کی گہرائیوں سے انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں، الطاف حسین


ویب ڈیسک January 16, 2013
دھرنے کے شرکا کی بے مثال ثابت قدمی پر دل کی گہرائیوں سے انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں، الطاف حسین، فوٹو: فائل

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے اسلام آباد میں تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی سربراہی میں جاری دھرنے کے شرکا کو بے مثال ثابت قدمی اور نظم وضبط کے مظاہرے پرخراج تحسین پیش کیا ہے ۔

لندن سے جاری اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ اسلام آباد کے ڈی چوک پرلاکھوں کی تعداد میں پرعزم بزرگ ، خواتین، نوجوان اورمعصوم بچے 3 دن سے شدید سردموسم میں کھلے آسما ن تلے اپنے جائز مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں اوراس ثابت قدمی پر میں ایک ایک فرد کو دل کی گہرائیوں سے زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ دیگر سیاسی ، سماجی اور مذہبی تنظیموں کو بھی اپنے سیاسی ونظریاتی اختلافات کے باوجود حق پرستی کی راہ میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنے پر لانگ مارچ کے شرکا کو خراج تحسین پیش کرنا چاہئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔