اینڈرسن نےحسیب حمید کو الیسٹر کک سے بہتر اوپنر قرار دے دیا 

حسیب حمید کی تکنیک اور حواس پر قابو رکھنے کی خوبی انہیں دوسروں سے ممتاز کرتی ہے، جیمز اینڈرسن


Sports Desk April 07, 2017
حسیب حمید کی تکنیک اور حواس پر قابو رکھنے کی خوبی انہیں دوسروں سے ممتاز کرتی ہے، جیمز اینڈرسن ۔ فوٹو : فائل

انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے حسیب حمید کو الیسٹر کک سے بہتر اوپننگ بیٹسمین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان بیٹسمین کی تکنیک اور حواس پر قابو رکھنے کی خوبی انہیں دوسروں سے ممتاز کرتی ہے۔

انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے جیمز اینڈرسن نے کہا کہ میں الیسٹر کک کو بہت اچھی طرح جانتا ہوں، وہ لیڈنگ رن اسکورر ہیں تاہم میں کہہ سکتا ہوں کہ حسیب تکنیکی طور پر زیادہ بہتر ہے بلکہ اس کے حواس پر قابو رکھنے کی خوبی کا کک کی کامیابیوں میں بھی ہاتھ ہے۔ وہ انگلینڈ کرکٹ میں آنے والے بہترین پلیئر ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :19 سالہ حسیب حمید انگلینڈ کے کم عمر ترین ٹیسٹ اوپنر بن گئے

جیمز اینڈرسن نے کہا کہ حمید شروع سے ہی تکنیکی طور پر بہترین اوپنر ہیں۔ میں نے گزشتہ سال لنکا شائر ان کے ساتھ کرکٹ کھیلی، حریف سائیڈ نے ان کو قابو کرنے کیلیے ہر حربہ آزمایا لیکن اس نے ان کی ہر چال کا موثر طریقے سے جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک اوپننگ بولر کی حیثیت سے میں سمجھتا ہوں کہ آپ کی ٹیم کا اوپنر بیٹسمین اگر اتنا پرسکون ہو تو پورا ڈریسنگ روم مطمئن دکھائی دیتا ہے۔ بھارت میں انہوں نے توقعات سے بڑھ کر کارکردگی دکھائی اور شاندار رویے کے مظاہرہ کیا۔ اینڈرسن پرامید ہیں کہ رواں سال کے اختتام پر دورہ آسٹریلیا میں ان کی صلاحیتیں مزید نکھر کر سامنے آئیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |