صدر نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 ججوں کی تقرری کی منظوری دیدی

نوٹی فکیشن جاری نہ ہونے پر صدر، وزیر اعظم اور وزیر قانون کے خلاف توہین عدالت کی درخواست بھی عدالت میں زیر سماعت ہے


ویب ڈیسک January 16, 2013
سپریم کورٹ نے 21 دسمبر کو حکومت کو حکم دیا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے دونوں ججوں کی تقرری کا نوٹی فکیشن 20 نومبر سے جاری کیا جائے۔ فوٹو: فائل

صدر آصف زرداری نےاسلام آباد ہائی کورٹ کے 2 ججوں کی تقرری کی منظوری دے دی۔

سیکرٹری قانون یاسمین عباسی کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو مستقل جبکہ جسٹس نورالحق قریشی کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 21 دسمبر کو حکومت کو حکم دیا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے دونوں ججوں کی تقرری کا نوٹی فکیشن 20 نومبر سے جاری کیا جائے لیکن سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود نوٹی فکیشن جاری نہ ہونے پر صدر، وزیر اعظم اور وزیر قانون کے خلاف توہین عدالت کی درخواست بھی عدالت میں زیر سماعت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں