پنجاب میں 25 دن کی بندش کے بعد کل سی این جی اسٹیشنز کھلیں گے

سی این جی ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سی این جی اسٹیشنز کو ہفتے میں 4 دن کے لئے کھولا جائے۔


ویب ڈیسک January 16, 2013
سی این جی ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر شجاع انور نےکہا کہ ہفتے میں صرف ایک دن سی این جی اسٹیشنزکھلنے سے کاروبار مزید تباہ ہو جائے گا۔ فوٹو: فائل

صوبہ پنجاب میں 25 دن کی سی این جی کی بندش کے بعد کل ایک روز کے لئے سی این جی اسٹیشنز کھلیں گے جبکہ ہفتے میں اسٹیشنز 4 روز کے بجائے صرف ایک دن کے لئے کھلا کریں گے۔

سی این جی ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر شجاع انور نے کہا کہ ہفتے میں صرف ایک دن سی این جی اسٹیشنزکھولنے کے فیصلے سے کاروبار مزید تباہ ہو جائے گا جو ناقابل قبول ہے اور ہم ایسا بزنس کرنا نہیں چاہتے جس میں منافع کے بجائے نقصان اٹھانا پڑے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ سی این جی اسٹیشنز کو ہفتے میں 4 دن کے لئے کھولا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں