اپنے حوالے سے عدالت کا فیصلہ قبول کروں گا آئی جی سندھ

سندھ حکومت میری مخالف نہیں، آئی جی پولیس اللہ ڈنو خواجہ


ویب ڈیسک April 07, 2017
سندھ حکومت میری مخالف نہیں، آئی جی پولیس اللہ ڈنو خواجہ، فوٹو؛ فائل

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا ہےکہ سندھ حکومت ان کی مخالف نہیں وہ اپنے متعلق عدالت کے ہر فیصلے کو قبول کریں گے۔

بدین کے علاقے ٹنڈو غلام علی میں پولیس اسٹیشن کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ نے کہا کہ سندھ حکومت میری مخالف نہیں، میرا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے لہٰذا اس حوالے سے عدالت کے فیصلے کو قبول کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس کا کوئی صوابدیدی فنڈ نہیں، پولیس کا 85 فیصد بجٹ تنخواہوں باقی پیٹرولنگ اور موبائلوں پر لگ جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس میں اصلاحات سے وڈیرہ اورا فسرشاہی کلچر ختم کردیں گے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے گزشتہ روز آئی جی کو ہٹانے کی تیسری کوشش کرتے ہوئے کابینہ سےمنظوری لی تاہم سندھ ہائیکورٹ نے اس حوالے سے حکم امتناع ختم کرنے کی درخواست مسترد کردی اور اے ڈی خواجہ کو حتمی فیصلے تک عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں