اسٹاک ہوم میں تیز رفتار ٹرک نے ہجوم کو روند دیا 3 افراد ہلاک

واقعے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جب کہ علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں، عینی شاہدین


ویب ڈیسک April 07, 2017
واقعے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جب کہ علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں، عینی شاہدین، فوٹو؛ ویڈیو اسکرین شاٹ

سوئیڈن کے شہر اسٹاک ہوم میں تیز رفتار ٹرک عوام پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کے مصروف ترین مقام کوئن اسٹریٹ پر تیز رفتار ٹرک عوام کے ہجوم پر چڑھ گیا جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 3 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ متعدد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔



عینی شاہدین کے مطابق واقعہ دوپہر کے اوقات میں پیش آیا جب لوگوں کی بڑی تعداد کوئن اسٹریٹ پر موجود تھی کہ اس دوران تیز رفتار ٹرک سیدھا لوگوں پر چڑھ دوڑا جس سے وہاں بھگڈر بھی مچ گئی جب کہ واقعے کے بعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔