پاکستان اور بھارت کا لائن آف کنٹرول پر کشیدگی ختم کرنے پر اتفاق

ایل او سی پرپاکستان اوربھارت کے درمیان صورتحال انتہائی کشیدہ ہے اوراس دوران بھارت نے متعدد بارفائربندی کی خلاف ورزی کی


ویب ڈیسک January 16, 2013
دونوں ممالک کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان لائن آف کنٹرول پرکسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی سے گریز کرنے پربھی اتفاق کیا گیا۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

JAKARTA: پاکستان اوربھارت نے لائن آف کنٹرول پرکشیدگی ختم کرنے پراتفاق کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان اوربھارت کے ڈائریکٹرجنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں لائن آف کنٹرول پرکشیدگی ختم کرنے اورسرحدپرکسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی سے گریز کرنے پراتفاق کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے لائن آف کنٹرول پرپاکستان اوربھارت کے درمیان صورتحال انتہائی کشیدہ ہے اوراس دوران بھارت نے متعدد بارفائربندی کی خلاف ورزی کی جس کے دوران پاکستان کے 3فوجی شہید اورمتعدد زخمی ہوگئے ۔ پاکستان نے بھارت سے جب ان واقعات پر احتجاج کیا تو الٹا بھارت نے واویلا مچانا شروع کردیا کہ پاکستانی فوج کی فائرنگ سے اس کے 2فوجی ہلاک ہوئے۔

پاکستان نے بھارت کے الزام کو مستردکرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پرفائربندی کی خلاف ورزی کی تحقیقات اقوام متحدہ یا کسی تیسرے فریق سے کرانے کی بھی پیش کش کی جسے بھارت نے مستردکردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں