شاہد آفریدی پشاور زلمی چھوڑ کر کراچی کنگز میں شامل

اسٹار کرکٹر نے کراچی کنگز فرنچائز کے صدر بننے کے معاہدے پر دستخط کردیئے

اسٹار کرکٹر نے کراچی کنگز فرنچائز کے صدر بننے کے معاہدے پر دستخط کردیئے، فوٹو؛ فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اسٹارکرکٹر شاہد آفریدی پشاور زلمی چھوڑ کر کراچی کنگز میں شامل ہوگئے۔

شاہد آفریدی نے پشاورزلمی کو چھوڑ کر کراچی کنگز میں شمولیت اختیارکرلی ہے اور وہ کراچی کنگز فرنچائز کے صدربن گئے ہیں جب کہ اس حوالے سے انہوں نے فرنچائز کے مالک کے ساتھ معاہدے پر دستخط بھی کردیئے ہیں۔



اس خبر کو بھی پڑھیں :شاہد آفریدی کا پشاور زلمی چھوڑنے کا اعلان


کراچی کنگز کے مالک نے کرکٹ اسٹار کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور انہیں کراچی کنگز میں آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کرکٹ کے لیجنڈ اور سپر اسٹار شاہد آفریدی کی کراچی کنگز میں شمولیت ہمارے لیے باعث مسرت واعزاز ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :شاہد آفریدی کے پشاور زلمی چھوڑنے پرڈیرن سیمی حیران

واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے پاکستان سپر لیگ کے پہلے 2 سیزن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کی تھی۔ پہلے سیزن میں انہوں نے کپتانی کے فرائض انجام دیئے جب کہ دوسرے سیزن میں انہوں نے خود ڈیرن سیمی کو کپتان بنانے کا کہا تھا۔

Load Next Story