علیم ڈار بھی فکسرز کو سخت سزا دینے کے حامی

فکسنگ میں ملوث کھلاڑی ملک کی بدنامی کا باعث بنے ہیں انہیں قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے،علیم ڈار


Sports Reporter April 07, 2017
فکسنگ میں ملوث کھلاڑی ملک کی بدنامی کا باعث بنے ہیں انہیں قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے،علیم ڈار ۔ فوٹو/ایکسپریس نیوز/فائل

لاہور: آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل پاکستانی امپائر علیم ڈار نے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث کھلاڑیوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

لاہور کے نجی تعلیمی ادارے کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فکسنگ میں ملوث کھلاڑی ملک کی بدنامی کا باعث بنے، انہیں قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :توقیر ضیاء نے ناصر جمشید کو مرکزی کردار قرار دیدیا

علیم ڈار نے اسپاٹ فکسنگ کے سد باب کے لئے کرکٹرز میں شعور بیدار کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کرکٹرز تعلیم یافتہ نہیں ہیں، اس لئے انہیں اردو میں ضابطہ اخلاق سے آگاہ کیا جانا چاہیے اور انہیں اسپاٹ فکسنگ سے روکنے کیلئے خاص تربیت دی جائے۔ انہوں نے مصباح الحق کی پاکستان کرکٹ کیلئے خدمات کو بھی سراہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔