ڈی ویلیئرزکیلیے10 ہزارٹیسٹ رنز ’’زیرو‘‘

میرے نزدیک 10 ہزار رنز کی اہمیت ’زیرو‘ ہے مجھے اس کی کوئی فکر نہیں،ڈی ویلیئرز


Sports Desk April 07, 2017
میرے نزدیک 10 ہزار رنز کی اہمیت ’زیرو‘ ہے مجھے اس کی کوئی فکر نہیں،ڈی ویلیئرز

NEW DELHI: جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ڈی ویلیئرز کو اپنے 10 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرنے کی کوئی پرواہ نہیں۔

انجری مسائل سے چھٹکارہ پاکر دنیائے کرکٹ میں واپس آنے والے جنوبی افریقی اسٹار ابراہم ڈی ویلیئرز ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز کے سنگ میل کے قریب ہیں لیکن انہیں اس کی تکمیل کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :ڈی ویلیئرز نے مداحوں سے رابطے کیلیے نئی سمارٹ فون ایپ متعارف کروا دی

ابراہم ڈی ویلیئرز نے 10 ہزار رنز کے قریب ہونے پرکہا کہ جنھوں نے یہ کارنامہ انجام دیا میرا مطلب ان میں سے کسی کی بے توقیری کرنا نہیں لیکن میرے نزدیک 10 ہزار رنز کی اہمیت 'زیرو' ہے، مجھے اس کی کوئی فکر نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔