سپریم کورٹ کے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ میں بھی پاناما کیس شامل نہیں

عدالت عظمیٰ كے لارجر بینچ نے پاناما كیس كا فیصلہ 23 فروری كو محفوظ كیا تھا


ویب ڈیسک April 08, 2017
عدالت عظمیٰ كے لارجر بینچ نے پاناما لیكس كیس كا فیصلہ 23 فروری كو محفوظ كیا تھا، فوٹو؛ فائل

لاہور: سپریم كورٹ میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کے لیے بینچوں کا اعلان کردیا گیا جب کہ عدالتی روسٹرم میں پاناما کیس کا محفوظ فیصلہ سنانے کے لیے کوئی بینچ تشکیل نہیں دیا گیا۔

عدالت عظمیٰ كی طرف سے جاری كردہ روسٹر میں پاناما لیكس كیس كا محفوظ كردہ فیصلہ سنانے کے لیے بینچ ابھی تك تشكیل نہیں دیا گیا جب كہ پاناماكیس كی سماعت كرنے والے بینچ كے ایك ركن جج جسٹس گلزار احمد تشكیل كردہ بینچز میں سے كسی بینچ كا حصہ نہیں ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پاناما کیس کا فیصلہ اپریل کے وسط میں متوقع

سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کے دوران اہم مقدمات كی سماعت کے لیے ایك لارجر بینچ سمیت پانچ بینچ تشكیل دیئے ہیں یہ بینچ اسلام آباد میں لاہور میٹرو اورنج ٹرین منصوبے اور حج كوٹہ كے حوالے سے مقدمات سمیت دیگر اہم مقدمات كی سماعت کریں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پاناما کیس میں وزیر اعظم عدالت کا فیصلہ قبول کریں گے، اسپیکر قومی اسمبلی

واضح رہے كہ جسٹس آصف سعید خان كھوسہ كی سربراہی میں عدالت عظمیٰ كے لارجر بینچ نے پاناما لیكس كیس كا فیصلہ 23 فروری كو محفوظ كیا تھا جب کہ مختلف ذرائع ابلاغ نے پاناما کیس کا فیصلہ اپریل کے وسط میں سنائے جانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔