تحریک انصاف چکوال کے ضمنی انتخاب کیلیے نا اہل قرار

پاكستان تحریك انصاف 23 مارچ تك جماعتی انتخابات كرانے كی پابند تھی، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک April 08, 2017
پاكستان تحریك انصاف 23 مارچ تك جماعتی انتخابات كرانے كی پابند تھی، الیکشن کمیشن، فوٹو؛ فائل

الیكشن كمیشن آف پاكستان نے جماعتی انتخابات نہ کرانے پر تحریک انصاف کو چکوال کے ضمنی انتخاب کے لیے نااہل قرار دے دیا۔

الیكشن كمیشن کے مطابق پاكستان تحریك انصاف 23 مارچ تك جماعتی انتخابات كرانے كی پابند تھی لیکن جماعتی انتخاب نہ كرانے كے باعث تحریك انصاف چكوال كے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے كے لیے اہل نہیں رہی۔ الیكشن كمیشن کا کہنا ہےکہ قانون بلاامتیاز تمام جماعتوں پر لاگو ہے اور قانون پر عملدرآمد تك پی ٹی آئی كسی بھی انتخاب میں حصہ نہیں لے سكتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |