صدر زرداری کی وزیراعظم کو سیاسی جماعتوں سے رابطوں کی ہدایت

اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس حوصلہ افزا اور جمہوریت کی فتح ہے، صدر زرداری


ویب ڈیسک January 16, 2013
صدر زرداری اور وزیراعظم کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں ملکی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فوٹو: فائل

صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت پر اعتماد جمہوریت کی فتح ہے۔


وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی صورت حال اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صدر آصف زرداری نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس حوصلہ افزا اور جمہوریت کی فتح ہے۔


صدرآصف زرداری نے وزیر اعظم کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ عام انتخابات اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال میں سیاسی جماعتوں سے رابطے کریں۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں