محمد یوسف نے مصباح کو ڈائریکٹر کرکٹ بنانے کی مخالفت کردی

اس ذمہ داری کیلیے عمران خان جیسے کسی قدآور کرکٹر کی ضرورت ہے، سابق اسٹار


Sports Reporter April 08, 2017
اس ذمہ داری کیلیے عمران خان جیسے کسی قدآور کرکٹر کی ضرورت ہے، سابق اسٹار۔ فوٹو : فائل

محمد یوسف نے مصباح الحق کو ڈائریکٹر کرکٹ بنانے کی مخالفت کردی۔

برطانوی ویب سائٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے کہا کہ مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کوئی نئی بات نہیں، طے ہوچکا تھا کہ انھیں جانا ہے، ہوسکتا ہے کہ پی سی بی کے ساتھ طے کرلیا گیا ہو کہ وہ دورئہ ویسٹ انڈیز میں آخری سیریز کھیلیں گے۔ انھوں نے کہا کہ مصباح نے یواے ای میں بہترین کرکٹ کھیلی، اس میں کوئی دو رائے نہیں تاہم ڈائریکٹر کرکٹ اسے بنایا جانا چاہیے جس نے ماضی میں شاندار کارکردگی دکھائی ہو، ہمیں اس ذمہ داری کیلیے عمران خان جیسے قد آور کرکٹر کی ضرورت ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ڈائریکٹر کے طور پر کام کرنے کیلیے ایک ایسا سابق پلیئر چاہیے جو کھیل میں ہونے والی ہر غلط بات پر نشاندہی کی جرات کرسکے، مجھے ابھی تک مصباح الحق کی کپتانی یا شخصیت میں ایسی کوئی بات نظر نہیں آتی، میرے خیال میں ان کو ڈائریکٹر کرکٹ بنانا غلط فیصلہ ہوگا۔

محمد یوسف نے کہا کہ عمران خان کے بعد آنے والے چند کپتان تو باقاعدہ تحریری معاہدے کرتے رہے کہ پی سی بی کی پالیسیزکو تنقید کا نشانہ نہیں بنائیں گے۔ ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ صرف اللہ جانتا ہے کہ شاہد آفریدی کی الوداعی میچ کیلیے درخواست کا منفی جواب کیوں دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں