مہاجروں کو اکٹھا کر کے جماعت بنانا چاہتا ہوں پرویز مشرف

مہاجروں کو متحد کرکے قومی دھارے میں لانا چاہتا ہوں، سابق صدر

مہاجروں کو متحد کرکے قومی دھارے میں لانا چاہتا ہوں، سابق صدر۔ فوٹو: فائل

آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ وہ وطن واپس آکر سیاست میں بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں، ملک میں تیسری سیاسی قوت کی ضرورت ہے۔


نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں پرویز مشرف نے کہاکہ تحریک انصاف تنہا تیسری سیاسی قوت کا کردار ادا نہیں کرسکتی۔ تمام مہاجروں کو اکھٹا کرکے پاکستان کی جماعت بنانا چاہتے ہیں، اگر انھیں عوام میں جانے دیا جائے تو وہ آج ہی پاکستان واپس آجائیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ مہاجروں کو متحد کرکے قومی دھارے میں لانا چاہتے ہیں۔
Load Next Story