مصرمیں عمارت گرنے کے دوواقعات میں 24 افراد ہلاک11زخمی

عمارت گرنے کے واقعے میں زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے،مصری وزات صحت


AFP January 16, 2013
عمارت گرنے کے واقعے میں زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے،مصری وزات صحت فوٹو: رائٹرز

مصر میں عمار ت گرنے کے 2مختلف واقعات میں 24افراد ہلاک اور11زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عمارت گرنے کا پہلا واقعہ اسکندریہ شہرمیں پیش آیا جس میں 22افراد ہلاک ہوگئے،دوسری جانب مصری حکام کا کہنا ہے عمارت کے ملبے تلے دبے افراد کونکالنے کا کام جاری ہے جس سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا بھی خدشہ ہے۔ریسکیوٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق دوسرا واقعہ ڈگا ہالیا میں پیش آیا جہاں ایک 3 منزلہ عمارت گرنے سے 2افراد ہلاک ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |