لاہور میں پولیس کے ساتھ مقابلے میں مال روڈ دھماکے میں ملوث 10دہشتگرد ہلاک

ہلاک دہشت گردوں میں مال روڈ دھماکے کا سہولت کار انوار الحق اور اسکا بھائی عبداللہ بھی شامل


ویب ڈیسک April 08, 2017
 سی ٹی ڈی ملزمان کو اسلحہ کی برآمدگی کے لیے لے جارہی تھی، ساتھیوں نے چھڑانے کیلیے حملہ کیا۔ فوٹو: فائل

WASHINGTON DC: مناواں میں رات گئے سی ٹی ڈی کے ساتھ مقابلے کے دوران مال روڈ دھماکے میں ملوث کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کے 10 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مال روڈ دھماکے میں ملوث ملزمان کو اسلحہ برآمدگی کے لئے لے جایا جا رہا تھا کہ مناواں کے قریب دہشت گردوں نے اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کے لئے حملہ کر دیا، سی ٹی ڈی کی جوابی کارروائی میں 10 دہشت گرد مارے گئے جب کہ ان کے 3 ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: لاہور دھماکے کے سہولت کار کا اعترافی بیان سامنے آگیا

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں مال روڈ دھماکے کا سہولت کار انوار الحق اس کا بھائی عبد اللہ، امام شاہ اور عرفان شاہ بھی شامل ہیں جبکہ 5 دہشت گردوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ ملزمان کی نشاندہی پر ایک مکان سے 2 کلو بارودی مواد، 3 کلاشنکوفیں، 3 پستول اور 3 موٹرسائیکلیں برآمد کر لی گئی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: لاہور مال روڈ دھماکے کے مزید 4 سہولت کار گرفتار

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں