بھارت ہندو لڑکی سے ملنے پر ہندو بلوائیوں کے ہاتھوں مسلمان لڑکا قتل

کئی گھنٹے تک اسے چھڑیوں اوربیلٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا یہاں تک کہ اس کی موت واقع ہوگئی۔


AFP April 08, 2017
کئی گھنٹے تک اسے چھڑیوں اوربیلٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا یہاں تک کہ اس کی موت واقع ہوگئی۔ فوٹو : فائل

بھارت میں ہندو لڑکی سے ملنے پر ہندو بلوائیوں نے مسلمان نوجوان کو مار مار کر ہلاک کر دیاگیا۔

گزشتہ روز بھارتی پولیس کے مطابق 20سالہ محمد شالک مشرقی ریاست جھاڑکھنڈ کے ضلع گوملا میں اپنی گرل فرینڈ کو اسکوٹر پر چھوڑنے کے بعد واپس آرہا تھا کہ درجنوں ہندو بلوائیوں نے اسے پکڑلیا، اسے لڑکی کے سامنے ایک کھمبے سے باندھ دیا اور کئی گھنٹے تک اسے چھڑیوں اوربیلٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا یہاں تک کہ اس کی موت واقع ہوگئی۔

دوسری جانب گوملا پولیس کے سربراہ چندن کمارجھا نے فرانسیسی خبرایجنسی کوبتایا کہ ہم اس بات کوکھوج لگانے کی کوشش کررہے ہیں کہ آیا بلوائیوں کوکہیں لڑکی کے خاندان والوں نے تونہیں بھڑکایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں