پشاورلاشوں کے ہمراہ دھرنا دینے والے افراد اورگورنرکے درمیان مذاکرات کامیاب

فاٹا میں فورسز دہشت گردی کے خلاف نبرد آزما ہے تاہم واقعے کی پوری تحقیقات کی جائے گی، گورنر خیبر پختونخوا


ویب ڈیسک January 16, 2013
منگل کے روز باڑہ میں 19 افراد کی لاشیں سڑک کے کنارے سے ملی تھیں۔ فوٹو : فائل

لاشوں کے ہمراہ گورنرہاؤس کے باہر احتجاج کرنے والے والے افراد نے حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کرکے میتوں کوآبائی علاقے واپس لے گئے۔


گورنر ہاؤس کے باہر دھرنے میں شامل افراد کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد گورنرخیبرپختونخوا مسعود کوثر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 4 لاکھ روپے کی امداد دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ فاٹا میں سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف نبرد آزما ہے تاہم واقعے کی پوری تحقیقات کی جائے گی اور حراست میں لئے گئے بے گناہ افراد کو رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔


واضح رہے کہ منگل کے روز باڑہ کے علاقے عالم گودر سے 19 افراد کی لاشیں سڑک کے کنارے سے ملی تھیں، مقتولین کے لواحقین او سوگواروں نے لاشوں کے ہمراہ گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دے دیا تھا۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |