رحیم یارخان میں کوچ نے موٹرسائیکل کو کچل دیا میاں بیوی 2 بچوں سمیت جاں بحق

خان پور روڈ پر تیز رفتار کوچ، کار کو ٹکر مارنے کے بعد موٹر سائیکل پر چڑھ دوڑی


ویب ڈیسک April 08, 2017
پولیس نے کوچ کو قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے جب کہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

PESHAWAR: خان پورروڈ پرتیزرفتار کوچ نے موٹر موٹر سائیکل کو کچل دیا جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور دو بچے جاں بحق جب کہ تیسرا بچہ زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رحیم یار خان کے محلہ غوثیہ کا 32 سالہ محمد وسیم اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ خان پور روڈ پر تیز رفتار کوچ، کار کو ٹکر مارنے کے بعد بے قابو ہو کر موٹر سائیکل پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں محمد وسیم اس کی بیوی فوزیہ، بیٹا وہاب اور بیٹی تحریم موقع پر جاں بحق ہو گئے جب کہ ابو ہریرہ شدید زخمی ہو گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹرک کی مسافر کوچ کو ٹکر سے 5 افراد جاں بحق

تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس نے کوچ کو قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے جب کہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں