جے یو آئی کے صد سالہ اجتماع کے دوسرے روز شدید بد نظمی
اسٹیج کے قریب آنے کی کوشش کرنے والے شرکاء پر کارکنوں کا لاٹھی چارج
جمعیت علمائے اسلام کے صد سالہ اجتماع کی تقریبات کے دوسرے روز شدید بد نظمی کے باعث رضا کاروں کو شرکاء پر لاٹھی چارج کرنا پڑ گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نوشہرہ میں جے یو آئی (ف) کے صد سالہ اجتماع کی تقریبات کے دوسرے روز اس وقت شدید بدنظمی پیدا ہو گئی جب شرکاء نے اسٹیج کے قریب آنے کی کوشش کی، شدید بدنظمی کے باعث اسٹیج کے قریب کھڑے رضاکاروں کو شرکاء کو پیچھے دھکیلنے کے لئے لاٹھی چارج کرنا پڑا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے جلسے میں بدنظمی، خاردار تاروں سے الجھ کر متعدد افراد زخمی
واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کی صد سالہ تقریبات نوشہرہ کے علاقے اضا خیل میں جاری ہیں جس میں خصوصی طور پر شرکت کے لئے امام کعبہ اور سعودی وزیر برائے مذہبی امور کے علاوہ مختلف ممالک کے وفود پاکستان تشریف لائے ہیں۔