بندروں کے ساتھ پلنے والی حیرت انگیز لڑکی
لڑکی بھارتی ریاست اترپردیش کے جنگل سے ملی جو انسان ہوتے ہوئے بھی بالکل جانوروں کی طرح عمل کرتی ہے
بھارتی ریاست اترپردیش کے جنگل سے ایسی لڑکی ملی ہے جو بندروں کے جھنڈ کے ساتھ رہتی تھی اور انسان ہوتے ہوئے بھی جانوروں کی طرح چاروں ہاتھ پاؤں سے چلتی ہے۔
اتردپردیش کے ضلع بہرائچ کے مقامی پولیس افسر کو یہ 8 سالہ لڑکی علاقے کے جنگل سے ملی، اس کے جسم پر خراشیں پڑی ہوئی تھیں اور وہ برہنہ تھی، مگر اسے ان سب چیزوں کا کوئی احساس نہیں تھا۔ پولیس افسر کے مطابق لڑکی کو دیکھ کر یوں لگاکہ جیسے اس نے کسی انسان کو پہلی بار دیکھا تھا کیونکہ اسے دیکھ کر لڑکی ڈرگئی اور بھاگنے کی کوشش کرنے لگی۔
لڑکی کو جب جنگل سے بہرائچ لایا گیا تب بھی شروع کے چند دن تک وہ انسانوں سے خوفزدہ ہوتی رہی جب کہ وہ کوئی بھی زبان سمجھ سکتی ہے اور نہ بول سکتی ہے، لڑکی بالکل جانوروں کی طرح رد عمل کا اظہار کرکے غرا رہی تھی جس کے بعد اسے دوبارہ جنگلی ماحول میں گوریلوں کے درمیان لے جایا گیا تو وہ خوش ہوگئی۔ لڑکی کو فی الحال اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ یہ لڑکی ہاتھوں سے کھانا اٹھانے کے بجائے جانوروں کی طرح منہ سے کھاتی ہے تاہم کچھ روز بعد اس نے انسانوں کی طرح ہاتھ سے کھانا شروع کردیا اور اب اس کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=2oe6-mY9ywM
یہ لڑکی مشہور ناول ''جنگل بُک'' کے کردار ''موگلی'' سے بہت مماثلت رکھتی ہے اس لیے عالمی میڈیا نے اسے ''موگلی گرل'' کا نام دے دیا ہے۔