خیبر پختونخوا حکومت چین کو گدھے سپلائی کرے گی

خیبر پختونخوا حکومت چینی کپنیوں سے معاہدے کرے گی جس کے تحت صوبے میں گدھوں کی افزائش کے بعد انہیں چین بھجوایا جائے گا


ویب ڈیسک April 08, 2017
خیبر پختونخوا حکومت بیجنگ میں ہونے والے روڈ شو کے دوران اپنی تجویز پیش کرے گی. فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا حکومت نے سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے چین کو گدھے سپلائی کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت چین کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کے لیے 16 اپریل سے بیجنگ میں ہونے والے روڈ شو میں شرکت کرے گی جس میں 100 سے زیادہ ترقیاتی منصوبے پیش کئے جائیں گے اور ان منصوبوں میں سب سے اہم تجویز چین کو گدھوں کی سپلائی بھی شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا چین کی حکومت یا چین سے تعلق رکھنے والی نجی کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ کرے گی جس کے تحت خیبر پختونخوا میں گدھوں کی افزائش نسل کی جائے گی اور پھر یہ گدھے چین کو سپلائی کئے جائیں گے جس سے صوبے کی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں